فلسطین پر کوئی بھی معاہدہ فلسطینی عوام کی مرضی سے ہونا چاہئے، سعودیہ، چین اور ایران کا اتفاق

1300407_3552352_1_akhbar.jpg

ریاض:- سعودی عرب ، چین اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فلسطین پر کوئی بھی معاہدہ فلسطینی عوام کی مرضی سے ہونا چاہئے

سعودی عرب ، چین اور ایران پر مبنی سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس ، ریاض اور تہران کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا ہے اور آئندہ جون میں سعودی عرب میں سعودیہ ، چین اور ایران مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔ سہ فریقی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کا جائزہ بھی لیا گیا

سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فلسطین پر کسی بھی معاہدے کو فلسطینی عوام کی مرضی کی عکاسی کرنی چاہیے۔ مشترکہ سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کی شام بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ چین نے رواں سال مارچ کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت سعودی عرب اورایران میں دونوں ممالک کے سفارت خانے بحال ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے