سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل

Hamidsaeedkazmi.jpg

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور انکے رفقاء کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نئیر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی دور حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔ 2022 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے رہنما جمال رئیسانی نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی رہنما فرید رئیسانی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدرصدر آصف علی زرداری، جمال رئیسانی اور فرید رئیسانی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے