یمنی فوج کا خوف ” اسرائیل کو سمندری راستے خوراک پہنچانا بہت مہنگا ہو گیا
تل ابیب :- اسرائیلی نامہ نگار کے مطابق جب سے یمنی فوج نے بحیرہ احمر کی معروف آبی گزرگاہ پہ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے بحری جہازوں کا راستہ روکا ہے تب سے اسرائیل کو سمندری راستے خوراک و سامان دیگر پہنچانا بہت مہنگا ہو گیا ہے
یاد رہے کہ بحیرہ احمر والا راستہ رکنے سے اب اسرائیل کی بندرگاہوں تک پہنچنے کے لیے بحری جہاز کو تقریبا دو ہزار کلومیٹر زیادہ سفر کرنا پڑے گا
نئے روٹ کے مطابق اب جہازوں کو بحیرہ عرب سے دوبئی اور دوبئی سے مصر اور پھر اسرائیل پہنچنا ہوگا جس سے وقت کے اضافے کے ساتھ ساتھ چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا
اس مہنگائی سے اسرائیلی معیشت ہر گہرا اثر پڑنے کے امکانات موجود ہیں