چین کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

1300214_4760283_china_updates.jpg

اقوامِ متحدہ میں چینی مستقل مندوب نے غزہ میں جنگ بندی کی یو این قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

چینی مستقل مندوب ژانگ جن نے کہا کہ چین شہریوں کے خلاف ہونے والے تمام حملوں کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے، فلسطین اسرائیل تنازع پر دہرا معیار اور منافقت ایک بار پھر دیکھی گئی ہے۔

چینی مندوب کا کہنا ہے کہ غزہ معاملے پر انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے خوبصورت سلوگنز کے نئے مطالب ہو جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک کو جنگ بندی جیسی بنیادی بات کڑوی گولی لگتی ہے۔

واضح رہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں منگل کو غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوئی تھی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے