غزہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کا صحافی جان سے گیا

331116-389121169.jpg

الجزیرہ عربی ٹی وی کے صحافی سمر ابو دقہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے کی کوریج کے دوران جان سے چلے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق سمر جمعے کو اپنے بیورو چیف وائل الدحدوح کے ساتھ خان یونس کے فرحانہ سکول پر پہلے فضائی حملے کی کوریج کر رہے تھے، جب دونوں صحافی ایک اور اسرائیلی میزائل حملے کا شکار بنے۔

وائل الدحدوح کو بازو پر زخم آئے اور وہ ناصر ہسپتال پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تاہم سمر کئی گھنٹوں تک سکول میں پھنسے رہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی وجہ سے طبی عملہ ان اور دوسرے متاثرہ افراد تک نہیں پہنچ پا رہا تھا۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ سکول کے اطراف کے علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی۔ وائل الدحدوح نے خبردار کیا تھا کہ سمر شدید زخمی ہیں۔

اکتوبر میں اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کے بہت سے فلسطینی شہریوں نے خان یونس میں پناہ حاصل کی ہے۔

اسرائیل کی خان یونس میں فوجی کارروائیاں تیز ہونے کے بعد اب بہت سے لوگوں کو غزہ کے جنوبی ترین شہر رفح کی طرف دھکیل دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے