سی ٹی ڈی اسلام آباد کے درجنوں اہلکار ڈپریشن کا شکار نکلے

2578820-ctdislamabaddepression-1702724863-442-640x480.jpg

اسلام آباد پولیس کے 489 افسران و اہل کاروں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سے 33 اہلکار ڈپریشن کے مریض نکلے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا سروے ایک ماہ میں مکمل ہوا جسے سے معلوم ہوا کہ 33 اہلکار ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ 4 اہل کاروں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کے نفسیاتی حالات جاننے کے لیے تحریری امتحان بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔ ذہنی دباؤکے شکار اہل کاروں کے فوری علاج کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو آسان ڈیوٹیوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دو مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیح ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے