یمنیوں کا خوف "میرسک شپنگ کمپنی ” نے اسرائیلی بندرگاہوں کا سفر روک دیا
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی شپنگ کمپنی میرسک نے اپنے بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف سفر کرنے سے روک دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی یمنی نیول فورس نے میرسک کمپنی کے "جبرالٹر ” نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا
میرسک کمپنی کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب آج جرمنی کے بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحییٰ سرائے نے پھر سے دھمکی دی کہ جب تک غزہ کے مظلومین کو غذا اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات نہیں دی جاتیں وہ بحیرہ احمر سے گزر کر اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہر بحری جہاز کو نشانہ بنائیں گے