بھارتی ٹیم میں اب کوئی کھلاڑی ’’نمبر 7‘‘ جرسی نہیں پہن سکے گا، مگر کیوں؟
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انوکھا قدم اُٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20، ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 7 نمبر جرسی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد موجودہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جرسی نمبر 7 نہیں پہن سکے گا۔