پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
نیوز کے مطابق پولیس نے شیر افضل مروت کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں تھانہ مزنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے ۔ آپ کے حقوق کی جنگ چیئرمین پی ٹی آئی لڑ رہا ہے ۔ آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی گولیاں کھانے کے لیے تیار ہے ۔