دنیا کے ایجنڈے میں فلسطین سب سے اوپر ہے، محمد اشتیہ کی اے آر وائی سے گفتگو

Muhammad-Ashtiya-696x342.webp

اسرائیلی جارحیت سے دوچار فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے ایجنڈے میں فلسطین سب سے اوپر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کے ایجنڈے میں فلسطین کا مسئلہ سب سے اوپر ہے۔فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے قطر میں 21 ویں سالانہ دوحہ فورم کے موقع پر  کہا کہ جب تک فلسطینی اپنی سرزمین پر مرضی سے حکومت نہیں بنا لیتے ایجنڈا سرفہرست رہےگا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کا مقصد فلسطینی زمین کی جغرافیائی تبدیلی اور اسے مالی طورپرمفلوج کرنا ہے۔محمد اشتیہ نے کہا کہ اسرائیل نے زندگی کے ہر حصے کو تباہ کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ فلسطین کو بنیادی ضروریات زندگی کیلئے بھی امداد کی ضرورت ہے۔ فلسطین کو آج مدد چاہیے کل شاید دیرنہ ہو جائے۔محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی رکن ممالک کی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فلسطینیوں کی اس وقت جو حالت ہے مزید امداد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے