عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے، مقاومتی رہنما

4767505.jpg

عراقی مقاومتی تنظیم کتائب سید الشھداء کے سیکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے۔انہوں نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ اللہ کے فضل سے قابض قوتوں کا زوال شروع ہوچکا ہے جبکہ مقاومت اور عوام کبھی ختم نہیں ہوں گے۔الولائی نے مزید لکھا ہے کہ جب تک صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام پر حملے بند نہ کرے اور امریکہ عراق سے فوجی اڈے ختم کرکے چلا نہ جائے، تنظیم کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملے جاری ہیں۔ سفارت خانے کے مطابق آج صبح بھی سفارت خانے کی عمارت پر دو راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے