عراق میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ
بغداد: عراق میں ایک بار پھر امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری مزاحمتی بلاک نے قبول کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت پر میزائل حملے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ میزائل مرکزی دروازے کے قریب گرا جس کے بعد سفارت خانے کے سائرن بجنے لگے۔
سخت سیکیورٹی اور ریڈ زون میں واقع ہونے کے باجود رواں ہفتے امریکی سفارت خانے پر میزائل حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پہلا حملہ بھی مزاحمتی بلاک نے
قبول کیا تھا۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت پر عراق میں مزاحمتی بلاک نے امریکا اور اس کے اتحادی افواج کے مراکز پر متعدد باز میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
اسی طرح شام میں بھی امریکی اور اتحادی افواج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکومت نے 7 اکتوبر کے بعد سے شام اور عراق میں ایسے 78 حملوں کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے امریکی اور اتحادی افواج موجود ہیں جب کہ ان علاقوں میں مزاحمتی بلاک بھی سرگرم ہیں۔
شیئر