شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں نامزد
شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں نامزد ہیں، پنجاب حکومت نے فہرست عدالت میں جمع کروادی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف سابق وزیر داخلہ کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر کل 9 دسمبر کو سماعت کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی فہرست لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جمع کروا دی گئی، جس کے مطابق شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ کیس، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، پتھراؤ، جلاؤ گھیراؤ کیس، آرمی میوزیم پر حملہ کیس، رحمان آباد میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمے سمیت 10 کیسز میں نامزد ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے شیخ رشید سے متعلق 10 مقدمات کی رپورٹ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے روبرو جمع کروادی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔