روسی ہم منصب کے ساتھ غزہ پر حملوں کی فوری روک تھام کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ایرانی صدر

4294592_1.jpg

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج صبح روس کے ایک روزہ دورے کے بعد تہران واپس پہنچے جہاں اس دورے کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ روس کے صدر اور اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور گفت و شنید کا اچھا موقع ثابت ہوا جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص توانائی، زراعت، ٹرانزٹ اور شمالی جنوبی روٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔صدر رئیسی نے اس دورے میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو بھی اہم ایجنڈے کے طور پر شامل کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا کہ اس ملاقات میں غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدام، اس علاقے کی ناکہ بندی کو ہٹانے اور فلسطینی قوم کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کو دونوں ملکوں کے مشترکہ ایجنڈے کے طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے