خصوصی افغانستان کی پاکستان آمد، نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

jlamni-696x342.webp

اسلام آباد: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات میں افغانستان کے عوام کی خوشحالی ترقی کوفروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی سفیر اور سفارتی عملے نے تھامس ویسٹ کا استقبال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں انھوں نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےملاقات کی ، اس موقع پر پاک امریکا تعلقات،افغانستان کی صورتحال، غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی افغانستان واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکامیں افغان مہاجرین کی محفوظ آبادکاری،نقل مکانی پربھی بات کی گئی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے