برطانیہ میں اسلامو فوبیا کے باعث مسلمان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں؛ رکن اسمبلی

2575709-ukmpnazshahongaza-1702048474-101-640x480.jpg

لندن: برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن حکومت کو اس کا ادراک نہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

اسلامو فوبیا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ناز شاہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود حکومتی دستاویزات میں اسلامو فوبیا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اعداد و شمار گواہ ہیں لیکن حکومت ایکشن نہیں لے رہی ہے۔

مسلم رکن اسمبلی ناز شاہ نے مزید کہا کہ برطانیہ میں اسلاموفوبیا بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث مسلمان کمیونیٹی خوف زدہ ہے اور اپنے بچوں کے حفاظت اور روشن مستقبل کی خاطر ملک چھوڑنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

ناز شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کی ہی وجہ سے جو مسلم والدین استطاعت رکھتے تھے، جن کے پاس وسائل تھے وہ برطانیہ چھوڑ کر کسی اور ملک میں جا بسے ہیں۔

برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا کی قرارداد میں دی گئی تعریف کو تسلیم کرے اور اس کے سدباب کے لیے فوری طور پر راست اقدامات اُٹھائے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے