پشین سے لاپتا بلوچ رہنما دولت خان درانی کی لاش برآمد، کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا

2575297-deadbody-1701960127-1000-640x480.jpg

بوستان: پشین سے لاپتا بلوچ رہنما دولت خان درانی کی لاش ملی ہے جس پر درانی قومی اتحاد نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔

 

زرائع کے مطابق پشین کلی ظریف آباد سے گزشتہ روز بلوچ رہنما دولت خان درانی لاپتا ہوگئی تھے آج ان کی تشدد زدہ لاش یارو کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔لاش ملنے کے بعد درانی قومی اتحاد کے چیئرمین عباس خان درانی کی قیادت میں کارکنوں نے یارو کے مقام پر قومی شاہراہ کوئٹہ چمن روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے