غزہ میں حماس سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک؛1 کا تعلق بھارت سے نکلا

2575323-israelisoldier-1701962795-361-640x480.jpg

تل ابیب: غزہ میں زمینی راستے سے حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے 2 اہلکار آج حماس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کا تعلق بھارت سے تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں برّی فوج کے مزید 2 اہلکار حماس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد زمینی حملوں میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 88 ہوگئی۔

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو لگ بھگ ایک ہزار سے زائد ہے جب کہ 200 کے قریب اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں۔

غزہ میں آج جھڑپ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں میں ایک کا تعلق بھارت سے نکلا ہے۔ گِل ڈینیئل نامی اسرائیلی فوجی کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 2 صحافیوں کے خاندان کے 30 افراد شہید

بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ گِل ڈینیئل کا تعلق ہندوستان سے ہے اور ان کے اہل خانہ کے کچھ افراد اب بھی بھارت میں ہی بستے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بھارتی نژاد اہلکار کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے