اوور بلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے وزارت توانائی نے کمیٹی تشکیل دے دی

2575001-electricity-1701890618-617-640x480.jpg

اسلام آباد: وزارات توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے اوور بلنگ اسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اووبلنگ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پر پاور ڈویژن نے تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے گی جو انکوائری کے ساتھ معاملات کا جائزہ بھی لے گی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی ڈسکوز، پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لے گی اور نیپراتحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے