سرد موسم میں سیاسی ماحول گرم، نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات طے

2574730-nawazsharifchaudhryshujaat-1701855855-670-640x480.jpg

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات طے ہو گئی۔

ملک میں عام انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، جب کہ سرد موسم کے دوران پنجاب میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات طے ہو گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل ہے۔ میاں نواز شریف آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے