مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اے ٹی سی نے فرخ حبیب، زبیر خان نیازی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت، واثق قیوم عباسی، حامد رضا اور امتیاز احمد کے نام بھی شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔