اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری، 50 فلسطینی شہید

israil.jpg

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف کارروائی کے نام پر زمینی جنگ کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا، درجنوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، اسکولوں میں سیکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے مین فائبر روٹس کاٹ دیے جس کی و جہ سے غزہ میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کو بھی 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ میں گودام چھوڑنے کا حکم ملا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے شمالی غزہ میں زمینی حملے کر کے فوج تعینات کی تھی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے سمیت جینن، سلواد، جفنا، جلازوم، قلقلیا اور ہبرون میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
حماس کی القسام بریگیڈز نےدعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے مزید 3 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی جس کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 77 ہوگئی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے تقریباً 16 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے