چلی کے صدر نے صیہونی رجیم کے جرائم کو وحشیانہ قرار دیا

4761886.jpg

چلی : رشیا ٹو ڈے الیوم نے خبر دی ہے کہ چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے غزہ کی پٹی میں بچوں کے قتل عام کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے اقدامات کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔بوریچ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ” نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے وحشیانہ مظالم اور سفاکیت”۔

چلی کے صدر کا یہ ردعمل یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں غزہ کی پٹی کو بچوں کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 دنوں میں اسرائیلی بمباری کے دوران پانچ ہزار تین سو سے زائد بچے مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے