کیوبا کے صدر کا دورۂ تہران؛ ایرانی صدر کی جانب سے باضابطہ استقبال

4761274.jpg

 ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور کیوبا کے صدر کے مابین آج ایک اہم ملاقات ہو گی جس میں دونوں رہنما ایران اور کیوبا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔میگل دیاز کانل کے دورہ تہران کا مقصد ایران اور کیوبا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔یاد رہے 22 سال پہلے آنجہانی صدر فیڈل کاسترو کے بعد کیوبا کے کسی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔صدر رئیسی آج صبح مہمان صدر کا رسمی طور پر سعد آباد کے محل میں استقبال کریں گے۔استقبالی تقریب کے بعد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات اور مختلف وفود کی سطحی پر مذاکرات ہوں گے۔اس دوران مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ جبکہ آخر میں دونوں صدور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔مہمان صدر اپنے دورے کے دوران صدر رئیسی کے علاوہ دیگر اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کی مشترکہ مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے