لاہور، تحریک لبیک کے 26 کارکن توڑ پھوڑ کیس سے بری ہو گئے
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے تحریک لبیک کے 26 کارکنان کو بری کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم اور ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ چوہنگ میں 2021 میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔