سفارتی محاذ پر پاکستان کی بھارت کیخلاف بڑی کامیابی

foriegn.webp

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر اور وائس چیئرمین منتخب ہو گیا۔پاکستان بھارت کو ہرا کر یونیسکو وائس چیئرمین منتخب ہوا۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا۔ایشیا پیسیفک گروپ نے ایگزیکٹو بورڈ اور یواین سے وابستہ فورم میں اہم پوزیشن کیلئے بھارت کو شکست دی۔اٹھاون رکنی ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان نے متاثرکن اڑتیس ووٹ حاصل کیے، بھارت کو صرف اٹھارہ ووٹ ملے۔یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کاحامل ثابت ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو تنہا کرنے والوں کیلئے یہ واضح پیغام ہے پاکستان کی بین الاقوامی برادری میں ساکھ اور احترام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے