’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘

2573475-shaheenafirdiwarner-1701585012-754-640x480.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

 

مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم انکے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ یادگار نہیں بننے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس تجربہ زیادہ نہیں لیکن کینبرا میں شیڈول پریکٹس میچ سیریز کی تیاری کے اہم ہوگا، امید ہے کہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے