فلپائن میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، لوگوں کا انخلا

philippince-696x342.webp

منیلا: فلپائن میں ہفتے کی رات کو شدید زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، لوگوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے جزیرے منداناؤ میں 7.5 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔جاپانی محکمہ موسمیات نے جاپان کے مغربی ساحلی علاقے میں سونامی کے زیر اثر لہریں ایک میٹر تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔روئٹرز کے مطابق فلپائن کے جنوب میں زلزلے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے، ڈیزاسٹر حکام کے مطابق انفرااسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے نے سوریگاو ڈیل سور اور ڈیواؤ اورینٹل صوبوں کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس سے ملک اور جاپان میں ساحلی انخلا اور سونامی کے الرٹ جاری ہوئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون دیوار گرنے سے اس وقت ہلاک ہوئی جب ٹیگم شہر کا کنبہ جان بچانے کے لیے گھر سے نکل رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح تک زلزلے سے منسلک سونامی کا خطرہ بڑی حد تک ٹل چکا تھا، اور گھروں سے نکلنے والے شہری واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے