اکبر ایس بابر ٹاؤٹ ہیں جنہیں لانچ کیا گیا، پی ٹی آئی

2573275-ptiakbarsbabar-1701525883-438-640x480.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کو ٹاؤٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کچھ قوتوں کی جانب سے اس موقع پر جان بوجھ کر لانچ کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر جیسے ٹاؤٹس (Touts) کو محض تحریک انصاف کو سیاسی و انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ایک لاڈلے کی ملک پر قابض ہونے کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے خصوصی فرمائشی پروگرام کے تحت ملک کی مقبول ترین جماعت کے خلاف یہ گھٹیا کھیل رچایا جا رہا ہے، اکبر ایس بابر کا نہ تو تحریک انصاف کی بنیاد سے اورنہ اُن کا پی ٹی آئی کے نظریے سے کوئی تعلق ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مذموم عزائم کا انکشاف ہونے پر آج سے 13 سال قبل پارٹی سے اکبر ایس بابر کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے خلاف ایک سازش کا آغاز کیا، انٹرا پارٹی الیکشن ہونے کے باجود پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے پیش نظر تمام آئینی وقانونی تقاضوں کے مطابق انٹرا پارٹی انتخاب کا دوبارہ انعقاد کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے