پی سی بی کا سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے پر غور

2573274-Salmanbuttphotoexpress-1701525536-296-640x480.jpeg

کراچی: پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کی پوسٹ سے ہٹانے پر غور شروع کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے تینوں سابق کرکٹرز فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے اور 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز انکا پہلا اسائنمنٹ ہوگی۔کامران، سلمان اور راؤ افتخار چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ مقرر ھوئے ۔یہ تینوں اراکین سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے کے دنوں میں اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔میچ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کی تقرر پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ اعلیٰ حلقوں نے بھی اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔محمد حفیظ نے بھی سلمان بٹ کی تقرری پر اعتراض اٹھایا تھا جبکہ بعض حلقوں نے تینوں ہی کنسلٹنٹس کو ہی فارغ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔جس کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کی پوسٹ سے ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے اور آج رات میڈیا کانفرنس میں وہاب ریاض اہم اعلانات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے