وزیراعظم آزاد کشمیر نے علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا

n01099669-b.jpg

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں آمد پر وزیراعطم آزاد کشمیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، عبدالماجد خان، نثار انصر ابدالی، سید بازل علی نقوی، چوہدری عامر یاسین، اکبر ابراہیم، اکمل حسین سرگالہ، ممبر اسمبلی نبیلہ ایوب، مشیر حکومت احمد صغیر، سیکرٹریز حکومت سمیت سرکاری افسران، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ادارہ پرائیویٹ میڈیکل سیکٹر میں بہترین اضافہ ہے، ادارے کی انتظامیہ لوگوں کی کیپسٹی کو ملحوظ خاطر رکھے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو بیک اپ ملے گا، حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ تقریب سے سید علی نقوی، ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر عبدالوحید اور ڈاکٹر محمد حمید نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے