سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل

2572896-americanforiegnministeranthonyblinkin-1701436726-147-640x480.jpg

تل ابيب: امریکا میں خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بھارتی حکومت کی جانب سے تفتیش کرانے کے وعدہ کا پورا ہونے کا بھی انتظار ہے۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی تفتیش میں کیا بات سامنے آتی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انٹونی بلنکن غزہ صورت حال پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے پہنچے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما گرو پتونت سنگھ پنون کو امریکا میں قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے جسے امریکی انٹیلی جنس نے بروقت پکڑ کر خالصتان رہنما کو بچالیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے