ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ رکن ملک نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

2572718-tworldcup-1701408050-120-640x480.jpg

ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ویسٹ انڈیز کے 7 اور امریکا کے 3 وینیوز کا اعلان کیا تھا، ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کا ایک اور سپر 8 مرحلے کے 2 میچز کی میزبانی کرنا تھی۔واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈکپ 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کُل 55 میچز کھیلے جائیں گے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے