غزہ جنگ اور صیہونیوں سے عالمی نفرت

ghaza1.jpg

آج صیہونی حکمرانوں کے انسان سوز مظالم نے سوئے ہوئے عالمی ضمیر کو اس قدر جھنجوڑ دیا ہے کہ حتی صیہونیوں کے حامی ذرائع ابلاغ جیسے رویٹرز، نیویارک ٹائمز، بی بی سی اور دسیوں دیگر چینل اور اخبار بھی پچاس روزہ نابرابر جنگ کے اصل حقائق بیان کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت اور بیگناہ خواتین اور بچوں کے قتل عام سے متعلق خبریں اب ان ذرائع ابلاغ سے بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ غزہ کے بہادر اور استقامت والے عوام نے کم ترین وسائل کے ساتھ اور صرف ایمان، صبر اور توکل کی طاقت سے صیہونی دشمن کو ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا ہے۔ آج صیہونیوں کے خلاف نفرت کی لہر دنیا کے کونے کونے تک پھیل چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے