بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ فون کال لیک

latef.jpg

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشری بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی۔ کال کے دوران کیس سے متعلق بشری بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں محو گفتگو ہیں۔
بشری بی بی نے کیس پر بات چیت کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی کے باعث ہمارا وہاں کافی مسئلہ پڑگیا تھا۔
بشری بی بی نے کہا کہ وہ جس طریقے سے بول رہیں تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں ،تووہ جی کافی بولیں اوربہت زیادہ بولیں، میں نے خان صاحب کو کہا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں ،تومیں پھر اٹھ کر آگئی۔
لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہاہاہا۔۔۔۔برکیف ۔۔۔وہ پتا نہیں ا ن کو کیا پرابلم ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے