صیہونی دشمن غزہ میں تحریک مزاحمت کے مقابلے میں جھکنے پر مجبور ہوا، حزب اللہ لبنان

hiz.jpg

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے تاکید کی ہے کہ لبنان، غزہ، یمن اور عراق میں استقامتی محاذ کے تعاون کے نتیجے میں دشمن کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میدان عمل میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے علاقے کا مستقبل بنے گا اور اسرائیل کے تمام مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ تحریک استقامت نے اپنی توانائی سے جنگ کا دائرہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے اندر تک پھیلایا، جنوبی لبنان میں دشمن کا مقابلہ جاری ہے اور دیگر علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شیخ قاووق نے کہا کہ لبنان، غزہ، یمن اور عراق میں استقامتی تعاون کے نتیجے میں دشمن کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے اور غاصب صیہونی حکومت آگ کے محاصرے میں تھی اور میدان عمل میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے علاقے کا مستقبل بنے گا اور اسرائیل کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیاجائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے