اسرائیل غزہ میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسامہ حمدان

usama.jpg

حماس کے ترجمان اُسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا۔ اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُسامہ حمدان نے مزید کہا کہ زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی جو تعداد بتائی گئی، اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایک ہزار سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اُسامہ حمدان نے کہا کہ زخمی اسرائیلی فوجیوں میں 200 شدید زخمی ہیں۔ دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجی غزہ کی 80 فیصد سرزمین کو چھونے میں ناکام رہے۔ فلسطینی قیدیوں نے بتایا کہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ رہا۔ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا عرب رہنماء مسلم اور عرب ممالک اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں۔ اُسامہ حمدان نے کہا غزہ میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا، غزہ کا دورہ بھی کریں۔ ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے