محکمہ داخلہ کی غیرقانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کو وارننگ

afghan.jpg

وزارت داخلہ نے غیرقانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری کر دی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم کریں نہ ہی غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی فرد کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکی یا اسے ملازمت فراہم کرنیوالے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن پر فراہم کریں۔
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا غیر قانونی ہے۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائیگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے