چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی عہدے پر رہیں گے یا نہیں ؟ اہم کیس کی سماعت آج ہوگی

PTI.webp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سےمتعلق کیس کی سماعت آج کرے گا، خالد محمود نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی صدارت سے ہٹانے سےمتعلق کیس پر سماعت آج ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔
خالد محمود نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کوتوشہ خانہ کیس میں سزاہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر کارروائی ہو گی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات شفاف کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے