اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں مزید دو دن کی توسیع

ghaza.jpg

یروشلم: قطر کے وزارت خارجہ نے بتایا ہے ثالثی کے کردار کی وجہ سے حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں مزید دو روز توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔
قطر کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے مین بتایا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو روز توسیع کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
قبل ازیں الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی بندی معاہدے کے آخری یعنی چوتھے روز اسرائیل کی جانب سے 33 فلسطینی قیدیوں جبکہ حماس کی جانب سے گیارہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔
اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی اور وہ ہی تشدد کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب
واضح رہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل نے چار روز جنگ بندی کا معاہدہ طے کیا تھا، جس کا آج آخری روز تھا۔ معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں جبکہ اسرائیلی نے فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا۔
ایک روز قبل حماس نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کیلیے تیار ہیں، اُدھر امریکی صدر بھی پُرامید تھے کہ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع ہوجائے گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی کوشش یہ ہے کہ اب دونوں فریقین کے درمیان کسی بھی قسم کی جھڑپیں نہ ہوں اور غزہ میں فوری طور پر امداد پہنچا کر انسانی جانوں کو بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے