جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت منسوخ

HIGH-COURT.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس منسوخ کردیا گیا۔

ہائی کورٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کا کیس لسٹ میں سے کینسل کردیا گیا۔ اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر تھی۔ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کیس کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے