راولپنڈی: پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو 12 اور 14 سال کی قید بامشقت کی سزا سنادی۔

adilraja.jpg

راولپنڈی: پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو 12 اور 14 سال کی قید بامشقت کی سزا سنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو بالترتیب 14 اور 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

دونوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی اہل کاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا کے تحت 21 نومبر 2023ء سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے