مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی۔

مزید پڑھیں: مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ مونس الہٰی نے لکھا کہ شاباش پنجاب پولیس، اسی لیے چوہدری پرویز الہٰی نے بیوروکریٹس کی مرضی کے خلاف آپ کو مراعات دلوائیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں مونس الہٰی نے کہا تھا کہ جس کیس میں ضمانت ہوچکی اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے۔

پرویز الہیٰ کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا تھا کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ کی ضمانت کی کارروائی کو میڈیا نے کور کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے